Live Updates

تحریک انصاف کا ایک اور رہنما باغی ہو گیا، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اپنی ہی پارٹی پر سنگین الزامات لگا دئیے

سینیٹ الیکشن میں ہماری پارٹی کے امیدواروں نے ہمیں ووٹ ڈالنے کے لیے پیسے دئیے ،اب کہتے ہیں تم نے ووٹ نہیں دیا پیسے واپس کرو،پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی عبیداللہ کا الزام

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 مارچ 2018 16:57

تحریک انصاف کا ایک اور رہنما باغی ہو گیا، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اپنی ..
پشاور (اروپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 24مارچ 2018ء ) : تحریک انصاف کا ایک اور رہنما باغی ہو گیا، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اپنی ہی پارٹی پر سنگین الزامات لگا دئیے۔پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی عبیداللہ نے الزام لگا یا کہ سینیٹ الیکشن میں ہماری پارٹی کے امیدواروں نے ہمیں ووٹ ڈالنے کے لیے پیسے دئیے ،اب کہتے ہیں تم نے ووٹ نہیں دیا پیسے واپس کرو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا ایک اور رہنما باغی ہو گیا، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اپنی ہی پارٹی پر سنگین الزامات لگا دئیے۔سینٹ انتخابات کے دوران ہمیں پارٹی امیدواروں نے رقوم ادا کی تھیں اب نومنتخب سینیٹرز نے کہا ہے آپ نے ووٹ نہیں دیا رقم واپس کریں۔ پیسوں کی عدم واپسی پر آئندہ انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پیسے دیتے وقت کہا گیا کہ پیسے اگلے انتخابات میں آپ کے کام آئیں گے۔ مجھ پر شک کرنے والے سینیٹر کیخلاف عدالت جاﺅں گا۔ پارٹی کا وفادار ہوں۔یاد رہے کہ اس پہلے مخالفین کی جانب سے بھی تحریک انصاف پر الزام عائد کیا جا چکا ہے کہ انہوں نے پیسے بانٹے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات