ابو ظہبی پولیس نے ڈرائیوروں کے لئے ابتدائی انتباہ کا نظام شروع کردیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 24 مارچ 2018 17:00

ابو ظہبی پولیس نے ڈرائیوروں کے لئے ابتدائی انتباہ کا نظام شروع کردیا
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ ۔2018ء) ابو ظہبی پولیس کے جنرل کمانڈر نے نیشنل ابتدائی انتباہ کے نظام کو شروع کر دیا ہے، جس کے زریعے ڈرائیوروں کو ابتدائی احتیاطی ای پیغامات بھیجے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس میسج کا مقصد ہائے وے یا موٹر وے پر سفر کرنے والے ڈرائیور حضرات کو موسم اور دھند کی صورتحال سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ موسم کی تبدیلی سے محفوط رہ کر احتیاط سے ڈرائیونگ کر سکیں اور ریاست میں دھند کی وجہ سے ہونےوالے حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

گزشتہ روز ڈرائیوروں کو اس احتیاطی تدابیر سے متعلق پہلا میسج بھیجا گیا تھا ، جس میں شہریوں کو بتایا گیا تھا کہ آج ابوظہبی میں شدید دھند رہے گی اسلیے تمام ڈرائیور حضرات احتیاط سے گاڑی چلائیں اور اپنے سے آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ اس نئے نظام کے تحت شہر بھر میں نئے سمارٹ ٹاورز لگائے گئے ہیں جو کہ گاڑی کی رفتار اور موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈرائیوروں کو خبردار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :