پاکستان کی سماجی ، معاشی ترقی میں امریکا نے تاریخی خدمات انجام دیں،اعزازچوہدری

پیر 16 اپریل 2018 15:12

پاکستان کی سماجی ، معاشی ترقی میں امریکا نے تاریخی خدمات انجام دیں،اعزازچوہدری
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزازچوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں امریکا نے تاریخی خدمات انجام دی ہیں اورپاکستان ان تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی، دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنے کے لیے پہلے ہی اہم کردار ادا کر رہی ہے اور امید ہے کہ پاکستانی نڑاد امریکی نوجوان مختلف شعبوں میں بہتر خدمات سرانجام دے کر امریکی معاشرے میں ایک مثبت کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ باشعور طبقہ امریکا اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون اور اعتماد کا رشتہ قائم کرنے کے لیے ایک کلیدی کردار رکھتا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی نڑاد امریکیوں کو مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :