Live Updates

دبئی کے معروف پاکستانی تاجر ممتاز مسلم کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال

پیر 16 اپریل 2018 15:29

دبئی کے معروف پاکستانی تاجر ممتاز مسلم کی چیئرمین تحریک انصاف عمران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) دبئی کے معروف پاکستانی تاجر ممتاز مسلم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے، ملاقا ت کے دوران با ہمی دلچسپی کے امور خصوصاً پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر خصوصی تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملاقا ت کے دوران سینئر نائب صدر علی زیدی, نعیم الحق اور زلفی بخاری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں، قابلیت اور ہنر میں پاکستانیوں کا کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں کے ماہرین کو وطن واپس لائیں گے اور انہیں پاکستان کی تعمیر میں کردار کا موقع دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات