پنجاب حکومت نے ججز کی حفاظت کیلئے ایسی پیشکش کردی جس کو چیف جسٹس نے سنتے ساتھ ہی مسترد کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 اپریل 2018 15:33

پنجاب حکومت نے ججز کی حفاظت کیلئے ایسی پیشکش کردی جس کو چیف جسٹس نے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اپریل 2018ء) : چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ججز کی سکیورٹی میں اضافے کی پیشکش مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس نے ججز کو اضافی سکیورٹی دینے کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ججز کو اضافی سکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے، ملک میں سکیورٹی کی صورتحال عمومی طور پر بہتر ہونی چاہئیے تاکہ عام لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے۔ خیال رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد پنجاب حکومت نے ججز کو اضافی سکیورٹی دینے کی پیشکش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :