گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل

پیر 16 اپریل 2018 16:38

گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ، ایڈووکیٹ ملک شفقت ولی صدر ، ایڈووکیٹ جوہر علی جنرل سیکرٹری سپریم اپیلٹ کورٹ بار جبکہ ایڈووکیٹ راجا شکیل احمد صدر اور ایڈووکیٹ شبیر حیدر جنرل سیکریٹری ہائی کورٹ بار جی بی منتخب ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم اپیلٹ کورٹ بار کے انتخابات میں ملک شفقت ولی نے 23 جبکہ اسد اللہ خان نے 9 ووٹ حاصل کئے جبکہ جوہر علی بلامقابلہ جنرل سیکرٹری سپریم اپیلیٹ کورٹ بار منتخب ہوئے ۔ ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں صدارت کے امیدوار راجا شکیل احمد نے 134محمد سلیم نے 88 جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے شبیر حیدر نے 128اور میاں نسیم اختر نے 94 ووٹ حاصل کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نو منتخب صدر سپریم اپیلٹ کورٹ بار ملک شفقت ولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور وکلاء کے حقوق کا تحفظ میری اولین ترجیح ہوگی جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ وکلاء کے مطالبات کے حل کیلئے بار کے قراردادوں کی روح سے عمل درآمد کیلئے جدوجہد جاری رکھا جائیگا ۔ سپریم اپیلٹ کورٹ اور ہائی کورٹ میں ججوں کی خالی آسامیوں میں تقرری کیلئے بار کے قرار دادوں کے مطابق آگے بڑھا جائے گا ۔

اس موقع پر مد مقابل اور دوسرے پوزیشن کے حامل ایڈووکیٹ اسد اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے مسائل اور ان کے حقوق کی جدوجہد کیلئے نو منتخب صدر و کابینہ سے لیکر کام کو جاری رکھنے کیلئے مکمل تعاون رکھا جائے گا بار کے مفاد عامہ کے بر عکس کوئی کام ہوگا اس پر حزب اختلاف کا حق محفوظ رکتے ہیں ۔ اس میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

ماضی کے قرار دادوں کے مطابق وکلاء کے مطالبات پر عمل درآمد کیلئے تمام تر مکمل تعاون اور مشاورت جاری رہے گی البتہ وکلاء کے مسائل کے مطالبات کے بر عکس کوئی بھی کام ہرگز قبول نہیں ہوگا ۔ وکلاء کے مطالبات کو جس سٹیج پر لے جایا گیا ہے اس کو آگے بڑھایا گیا تو اس دستے کا اولین حصہ رہوں گا ۔ اس موقع پر اسد اللہ خان کو نو منتخب صدر سپریم اپیلٹ کورٹ بار ملک شفقت ولی کو سینئر نائب صدر کی پیش کش کی شکریہ ادا کرتے ہوئے معذرت کی ۔

متعلقہ عنوان :