رکن اسمبلی خرم شیر زمان سندھ اسمبلی میں چوڑیاں لےکرپہنچ گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 اپریل 2018 16:23

رکن اسمبلی خرم شیر زمان سندھ اسمبلی میں چوڑیاں لےکرپہنچ گئے
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے رہنماء خرم شیر زمان سندھ اسمبلی میں چوڑیاں لےکر پہنچ گئے،لوڈشیڈنگ کیخلاف مئوثرآوازنہ اٹھانے والے نااہل وزراء چوڑیاں پہن لیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سندھ حکومت کی نااہلی کیخلاف بھر پور احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

احتجاج کرنیوالے ارکان اسمبلی نے نعرے بھی لگائے۔

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیرزمان چوڑیاں لیکر اسمبلی میں پہنچ گئے۔ خرم شیرزمان نے چوڑیاں سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر ڈال دیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران سکون کی نیند سورہے ہیں۔ یہ چوڑیاں سندھ حکومت کے لیے ہیں۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف مئوثرآواز نہ اٹھانے والے نااہل وزراء چوڑیاں پہن لیں۔

متعلقہ عنوان :