وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بہاول پور ملتوی ہونے کے باعث لیگی کارکنان میں بددلی پھیل گئی

دو گروپ آپس میں لڑ پڑے ، میاں شہباز شریف کے نہ آنے کا غصہ ایک دوسرے کی خوب درگت بنا کر نکالا ،وفاقی وزیر بلیغ الرحمن بھی لڑائی کے زد میں آگئے، خوب دھکے لگے

پیر 16 اپریل 2018 20:03

وزیر اعلی پنجاب کا دورہ بہاول پور ملتوی ہونے کے باعث لیگی کارکنان میں ..
بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا دورہ بہاول پور ملتوی ہونے کے باعث لیگی کارکنان میں بددلی پھیل گئی اور ورکرز کنونشن میںشریک ن لیگ کے دو گروپ آپس میں لڑ پڑے اور میاں شہباز شریف کے نہ آنے کا غصہ ایک دوسرے کی خوب درگت بنا کر نکالا وفاقی وزیر بلیغ الرحمن بھی لڑائی کے زد میں آگئے اور ان کو بھی خوب دھکے پڑیاس موقع پر کارکنان کا کہنا تھا کہ عین اس وقت جب ڈویژن بھر سے کارکنان ورکرز کنونشن میں شریک تھے میاں شہباز شریف نے اپنا بہاول پور آنے کا پروگرام ملتوی کر دیا اس سے آنے والے الیکشن پر برے اثرات پڑے گے

متعلقہ عنوان :