کالا باغ ڈیم بنے گا یا نہیں، سپریم کورٹ میں دائر درخواست کا فیصلہ ہوگیا

پیر 16 اپریل 2018 20:11

کالا باغ ڈیم بنے گا یا نہیں، سپریم کورٹ میں دائر درخواست کا فیصلہ ہوگیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم تعمیر کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی، عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے دو عہدے رکھنے کیخلاف درخواست غیر موثر ہونے پر بھی خارج کر دی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں گزشتہ روز تین رکنی بینچ نے کالاباغ ڈیم کی تعمیراورسابق صدرپرویزمشرف کے دوعہدے رکھنے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کالا باغ ڈیم کیخلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ۔ مولوی اقبال حیدر نے کالا باغ ڈیم تعمیر کی درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف دو عہدے رکھنے سے متعلق درخواست بھی غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔ وکیل شاہد اقبال نے پرویزمشرف کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔