عدالتیں اور ججز پاکستان کی امانت ہیں ہمیں انکی حفاظت کرنی چاہیے،کیپٹن (ر)محمد صفدر

پیر 16 اپریل 2018 20:55

عدالتیں اور ججز پاکستان کی امانت ہیں ہمیں انکی حفاظت کرنی چاہیے،کیپٹن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ عدالتیں اور ججز پاکستان کی امانت ہیں ہمیں ان سب کی حفاظت کر نی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے معزز جج کے گھر پر فائرنگ کر کے کسی نے بڑا گھٹیا کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام عدالتیں اور ججز پاکستان کی امانت ہیں اورہمیں ان سب کی حفاظت کر نی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرین آئین بناتے ہیں اور ججز آئین کی تشریح کرتے ہیں اور ہم آئین بنانے اور اس کی تشریح کرنے والوں کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :