جبل نور کی زیارت پر پابندی لگانے کی وجوہات کیا ہیں ؟

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اپریل 2018 06:40

جبل نور کی زیارت پر پابندی لگانے کی وجوہات کیا ہیں ؟
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) حال ہی میں سعودی وزارت حج و عمرہ امور نے تمام عمرہ کمپنیوں خطوط جاری کیے تھے کہ جبل نور کی زیارت کو عمرہ پیکجز میں شامل نہ کیا جائے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ امور نے جبل نُور کی زیارت پر پابندی کی وجوہات کی نشاندہی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت حج و عمرہ امور نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبل نور پر جا کر زائرین بہت سی بداعت کے مرتکب ہو رہے تھے اور بہت سے افراد ایسی سرگرمیوں میں مصروف پائے گئے تھے جو کہ شرک کے مترادف ہیں ۔

اس کے علاوہ وزارت کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ یہ مقام پہاڑ کی چوٹی پر ہے تو یہاں سے اکثر افراد کے گرنے کے کئی واقعات ریکارڈ میں آ چکے ہیں ۔ لہذا ان تمام وجوہات کی بِنا پر وزارت حج و عمرہ امور نے عمرہ کمپنیوں پر جبل نور کی زیارت کو عمرے پیکجز میں شامل کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :