Live Updates

اہم ن لیگی شخصیت کا سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 اپریل 2018 11:04

اہم ن لیگی شخصیت کا سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ
جلالپور بھٹیاں (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اپریل 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی تبدیلی کی لہر جلالپور بھٹیاں تک بھی پہنچ گئی ہے۔جلالپور بھٹیاں سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی اسد اللہ کے دیرینہ ساتھی طارق کمبوہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

طارق کمبوہ نے گزشتہ رات ایک بڑے جلسے میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی چوہدری مہندی حسن بھٹی ، سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی، چوہدری شعیب اللہ تارڑ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات