اگر اداکارہ میرا نے میرے بارے میں کوئی بات کی تو میں اس کا منہ توڑ دوں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 اپریل 2018 11:12

اگر اداکارہ میرا نے میرے بارے میں کوئی بات کی تو میں اس کا منہ توڑ دوں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اپریل 2018ء) معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ اگر اداکارہ میرا نے میرے بارے میں کوئی بات کی تو میں اس کا منہ توڑ دوں گی۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’شور شرابہ‘ صرف میرا کی ہی نہیں بلکہ ان کی بھی فلم ہے۔اور میں نے بہت لوگوں سے سنا ہے کہ اداکارہ میرا میرے بارے میں کچھ باتیں کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ میرا جیسی لڑکیوں کی وجہ سے ہی اچھے گھروں کی لڑکیاں اس فیلڈ میں نہیں آتی۔رابی پیرزادہ ویڈیو میں بہت غصے میں دکھائی دیں اور انہوں نے کہا کہ میرا بے شک 20 شادیاں کریں یا جو بھی کرے لیکن اگر میرا نے میرے بارے میں باتیں کرنا بند نہ کیں تو وہ میرا کا منہ توڑ دیں گی۔یاد رہے کہ اداکارہ میرا اوررابی پیرزادہ کی فلم شورشرابہ ریلیز ہونے کو ہے اور میرا اپنی ہی ساتھی اداکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف باتیں کر رہی ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :