معروف ادیب کو سندھیوں کا مذاق اڑنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 اپریل 2018 11:38

معروف ادیب کو سندھیوں کا مذاق اڑنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر شدید ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اپریل 2018ء) معروف ادیب انور مقصود کے پروگرام ’انور نامہ ‘ نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی۔انور مقصود پروگرام میں سندھیوں سے متعلق کہے گئے جملوں کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آ گئے۔انور مقصود نے پروگرام میں اپنا اور ایک سندھی کا مکالمہ پیش کیا۔جس میں انور مقصود جب سندھی آدمی سے پوچھتے ہیں کہ آپ کیا کرتے ہیں ؟ تو سندھی آدمی کچھ اس طرح سے جواب دیتا ہے کہ سندھی ہونے کے ناطے تو ہم کچھ نہیں کرتے۔

تو انور مقصود کہتے ہیں کہ زندہ رہنے کے لیے کچھ نہ کچھ تو کرنا چاہئیے۔جس کے بعد سندھی آدمی کہتا ہے کہ سائیں میں زندہ نہیں ہوں، میں مردہ ہوں۔انور مقصود کی یہ ویڈیو سوشل ویڈیو پر وائرل ہو گئی اور سندھیوں کا مذاق اڑانے پر انور مقصود کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید برداشت کرنی پڑی۔

(جاری ہے)

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ مزاح اپنی جگہ ہوتا ہے لیکن کسی خاص کمیونٹی کو مذاق کا نشانہ نہیں بنانا چاہئیے۔

سندھیوں کو سست اور کرپٹ کہنا بلکہ بھی مزاحیہ نہیں ہے تا ہم اس طرح کی باتیں صرف نفرت پھیلاتی ہیں۔
جب کہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ انور مقصود جیسے مصنف اور دانش ور ہی نسل پرستی کے پیچھے ہیں جو باعث شرم ہے۔ 
 تاہم انور مقصود نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی کا مذاق نہیں اڑیا۔سندھ سے محبت ہے۔اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی چاہتا ہوں۔میں تو سندھ کی زمین سے باہر گیا ہی نہیں مجھے سندھ سے محبت ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: