استور ، منصوبے مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی ہوگی‘عبدالوحید شاہ

پیر 23 اپریل 2018 11:40

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) کمشنر دیامراستور ڈویژن عبدالوحید شاہ نے ایڈوانس رقم لے کر منصوبے مکمل نہ کرنے والے 14ٹھیکیدارو ں کو نوٹس جاری کردیا۔میڈ یا سے گفتگوکرتے ہوئے کمشنر عبدالوحید شاہ نے کہا کہ ہم نے استور میں منصوبے مکمل نہ کرنے والے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے، ان لوگوں نے ایڈوانس رقم لی تاہم منصوبے ادھورے چھوڑے بہت جلد وہ مگرمچھ جیل کی کال کوٹھری میں بند ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع استور میں 25ایسے منصوبے تھے جس کو ایڈوانس رقم وصول کرنے کے بائوجود ٹھیکیداروں نے مکمل نہیں کیے ،ٹھیکیدار علاقے سے ہی غائب تھے لیکن ایکسین محکمہ تعمیرات نے دن رات محنت کرکے 11منصوبو ں پر کام مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے باقی 14ٹھیکیداروں کے خلاف اجلاس کے بعد باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے وہ پانچ دن کے اندر اندر اپنے کام کے بارے میں رپورٹ محکمہ تعمیرات کو پیش کریں بصورت دیگر ان کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :