کیا قلعہ دیدارسنگھ میں 100 سالہ دادی ناگن تھی؟ نوجوان کا خود کو بادشاہ کہلوانے کے لیے تشدد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 اپریل 2018 11:43

کیا قلعہ دیدارسنگھ میں 100 سالہ دادی ناگن تھی؟ نوجوان کا خود کو بادشاہ ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اپریل 2018ء) :گوجرانوالہ کے علاقہ قلعہ دیدار سنگھ کے رہائشی ایک شخص نے اپنی 100 سالہ دادی اور بہنوں پر ناگن ہونے کا الزام عائد کرکے ان پر ڈنڈے برسائے ، اہل علاقہ کے مطابق ملزم اپنی دادی اور بہنوں پر ڈنڈے برساتا اور کہتا تھا کہ میں جلال الدین اکبر بادشاہ ہوں، مجھے بادشاہ مانو۔ یہ شخص دعویٰ کرتا تھا کہ اس کے اندر بادشاہ جلال الدین اکبر کی روح ہے۔

ملزم نے رات کے اندھیرے میں ٹی وی کی آواز اونچی کر کے ڈنڈوں کے وار کر کے بوڑھی دادی اور بہنوں کو قتل کر دیا۔ اہل علاقہ نے خون میں لت پت 100 سالہ دادی اور پوتیوں کی لاشیں برآمد کیں، سدرہ نامی بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ اس ضمن میں جب جیل میں قید ملزم سے بات کی گئی تو اس کا کہنا تھا کہ جلال الدین اکبر والا ایک راز ہےاوراسےراز ہی رہنے دیا جائے۔

(جاری ہے)

ملزم کا کہنا تھا کہ شاہی قلعہ پر ''S'' لکھا ہوا ہے ، پُر اسرار مُسکراہٹ کے ساتھ ملزم نے کہا کہ وہ میں ہی ہوں۔ ملزم نے مزید بات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ ایک راز ہے لہٰذا میں اس حوالے سے مزید نہیں بتا سکتا۔ مجھ پر شیطانی عمل ہوا ہے، جب وہ ٹوٹے گا تو پھر میں مزید بتاؤں گا۔ ملزم نے عجیب وغریب دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ میری بہنیں شیطانی عمل میں ناگن کی حالت میں تھیں اور وہ گستاخی بھی کرتی تھیں اسی لیے میں ان کو نماز پڑھنے سے روکتا تھا، وہ جب جب نماز پڑھتی تھیں مجھ پر دباؤ پڑھتا تھا۔ جیل میں قید اس ملزم کی کہانی اور اس کے دعوے آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :