اسلام آباد، مئیر شیخ انصر عزیز کی صدارت میںمیٹروپولیٹن کار پوریشن کا 22واں اجلاس

اسلام آباد کے تمام سرکاری محکموں میں کئی کئی سالوں سے ڈیلی ویجز پر ہزاروں ملازمین کام کر رہے ہیں، خرم نواز پولی کلینک اور پمز ہسپتال میں مریضوں کے لئے بیڈز کا انتظام نہیں اور نہ ادویات دستیاب ہیں،طارق فضل چوہدری کو صرف لیڈروں کے پیچھے کھڑے ہوط کر ٹیلی ویثرن پر آنے کا شوق ہوتا ہے یا پھر اپنے علاقے کی زمینیں خریدینے پر توجہ مرکوز ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین یونین کی وزیرکیڈ پر تنقید

منگل 24 اپریل 2018 21:16

اسلام آباد، مئیر شیخ انصر عزیز کی صدارت میںمیٹروپولیٹن کار پوریشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) میٹروپولیٹن کار پوریشن اسلام آباد کا 22واں اجلاس اسلام آباد کے مئیر شیخ انصر عزیز کی صدارت میں پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم سی آئی کے ممبران نے شرکت کی۔ ا جلاس میں گزشتہ اجلاس کی کار وائی کی منظوری بھی دی گئی۔ 22ویں اجلا س میں وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کی طرف سے تین سالوں کے دوران اسلام آباد کے ہسپتالوں سکول کالجز کی نا گفتہ بہ حالت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین یونین کونسل خرم نواز نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری محکموں میں کئی کئی سالوں سے ڈیلی ویجز پر ہزاروں ملازمین کام کر رہے ہیں ایک عوامی حکومت اور عوامی نمائندہ وزیر ہوتے ہوئے ان ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا سکا جبکہ پولی کلینک اور پمز ہسپتال میں مریضوں کے لئے بیڈز کا انتظام نہیں اور نہ ادویات دستیاب ہیں دونوں ہسپتالوں کی مشینریاں جان بوجھ کر خراب کر کے پرائیویٹ کلینوں کو فائیدہ پہنچایا جاتا ہے طارق فضل چوہدری کو صرف لیڈروں کے پیچھے کھڑے ہوط کر ٹیلی ویثرن پر آنے کا شوق ہوتا ہے یا پھر اپنے علاقے کی زمینیں خریدینے پر توجع مرکوز ہے مسلم لیگ کے چوہدری منظور نے کہا کہ ترلائی اور اس کے ملحقہ علاقوں کے ہائی سکولوں کے گیٹ تک خراب ہو چکے ہیں چھٹی ہوتے ہی سکولوں میں مویشی گھس جاتے ہیں اور اگلے دن بچے اسی گند میں بیٹھنے پر مجبور ہوتے ہیں چیئرمین سردار مہتاب نے کہا کہ 3سال بعد آئی ایم سی آئی کی مقامی حکومت کا بجٹ تیار کیا گیا اس سلسلے میں میئر کو مبارکباد بھی دیتے ہیں اور افسوس کا اظہار بھی کیا جانا چاہئے کیونکہ حکومت بھی ان کی وزیر بھی ان کے اور میٹرو پولیٹین مقامی حکومت بھی (ن) کی اس کے باوجود وزیر کیڈ نے لوکل گورنمنٹ کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا نہ خود کچھ کیا اور نہ مقامی حکومت کو کچھ کرنے کا موقع دیا گیا اس دوران میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے وفاقی حکومت کی طرف سے 14ارب روپے کا بجٹ پیش کیااجلاس میں چیف آفیسر ایم سی آئی نے وفا قی حکومت سے فنڈز کی منظوری اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر ایوان کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وفا قی حکومت سے ایم سی آئی کی طرف سے مختلف منصوبوں کے لئے فنڈز مانگے گئے تھے جس پر وفا قی حکومت نے 13ارب سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔ مئیر اسلام آباد نے ایوان کو بتایا کہ13 ارب سے زائد فنڈز کو اسلام آباد بس سروس ، روال لیک ٹریٹمنٹ واٹر پلانٹ ، ایمر جنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی مشینری، ٹائون ہال کی تعمیر ، یونین کونسل کے دفاتر کی تعمیر ، چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن، اسلام آباد کی خوبصورتی کے پرا جیکٹ، پارکس اور پلے گرائونڈز ، سیوریج اینڈ سینی ٹیشن سسٹم ، دیہی علا قوں کے لئے وا ٹر سپلائی سکیم، را بطہ سڑکوں کی تعمیراور سینی ٹیشن سروسز سمیت دیگر عوامی فلا حی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔

اجلاس میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں بنائی جانے والی فئیر پرائس شاپس پر بھی تفصیلی بحث کی گئی۔ یہ بریفنگ ایم سی آئی کے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن نے دی ۔ اس موقع پر مئیر اسلام آبادنے کہا کہ ان شاپس کی تعمیر کا مقصد شہریوں کو سستے داموں سبزی فروٹ مہیا کرنا تھا تاہم ان دکا نوں کے الاٹیوںنے اس کی پا بندی نہیں کی جس پر کچھ دکا نیں سر بمہر کر دی گئی ہیں جبکہ کچھ دکانوں کے الاٹیوں نے عدالت سے حکم امتنا عی حا صل کر رکھا ہے۔

مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ کھوکھوں / فئیر پرائس شا پس کی از سر نو الاٹمنٹ کے لئے ایوان جو پالیسی بنائے گا اسے اپنایا جائے گا اور اسی پاقلیسی کے تحت تما ٹی سٹالز کو نئے سرے سے اپریڈ کیا جائے گا نئے کھوکھون کے لائسنس بالکل نہیں دیئے جائیں گے پلاننگ سے منظور شدہ کھوکھوں کو دوبارہ بحال کیا جائے گا ۔ اجلاس میں اسلام آباد کے دیہی علا قوں کو درپیش مسا ئل پر تفصیلی بحث کی گئی جس پر مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کا پہلا تجربہ ہے جس میںشہری اور دیہی علا قوں کی مکمل نمائندگی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفا قی حکومت سے ملنے والے فنڈز سے دیہی علا قوں میں بھی ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے بتا یا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ اور ایچ الیون میں مو جود مسلم قبرستانوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے انوائرنمنٹ ونگ کے عملے کی ڈیوٹی لگا ئی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں موجود غیر مسلموں کے قبرستان بھی اس خصوصی مہم کے دوران صا ف کئے جائیں گے۔ اجلاس میں دیہی علا قوں میں قبرستان کے لئے جگہ مختص کر نے لئے بھی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :