سرکاری ہیلی کاپٹر کا مبینہ ناجائز استعمال اور سرکاری زمین لیز پر دینے کا معاملہ، وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کو نیب نے طلب کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 24 اپریل 2018 20:53

سرکاری ہیلی کاپٹر کا مبینہ ناجائز استعمال اور سرکاری زمین لیز پر دینے ..
پشاور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اپریل 2018ء) سرکاری ہیلی کاپٹر کے مبینہ ناجائز استعمال کے باعث وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کو نیب نے طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی بھی نیب میں پیشی کی باری آگئی ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے مبینہ ناجائز استعمال کے معاملے کے حوالے سے وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک طلب کر لیا ہے۔ نیب کی جانب سے پرویز خٹک سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے ناجائز استعمال سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ جبکہ نیب پرویز خٹک سے مالم جبہ میں سرکاری زمین کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر لیز پر دیے جانے کے معاملے کی پوچھ گچھ بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :