اسلام آباد ،پشاور اور چترال سمیت ملک کے بڑے شہر زلزلے سے لرز اٹھے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 اپریل 2018 21:03

اسلام آباد ،پشاور اور چترال سمیت ملک کے بڑے شہر زلزلے سے لرز اٹھے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 24اپریل 2018ء ) :اسلام آباد ،پشاور اور چترال سمیت ملک کے بڑے شہر زلزلے سے لرز اٹھے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ،پشاور اور چترال سمیت ملک کے بڑے شہر زلزلے سے لرز اٹھے۔اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے ۔

(جاری ہے)

پشاور اور اسکے گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔اس کے علاوہ جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے ان میں سوات ، مالاکنڈ ایجنسی چترال،باجوڑ ایجنسی اور گردونواح کے علاقے شامل ہیں۔زلزلے کی شدت 5.3 جبکہ گہرائی 250 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

متعلقہ عنوان :