دہشت گردی کے اس اندوہناک واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبارہے ،پوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ، اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی

بدھ 25 اپریل 2018 00:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ اور میاں غنڈی کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں ایف سی اورپولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس افسوس ناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس اندوہناک واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبارہے اور پوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

حکومت کی تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر مامور شہادت نوش کرنے والے اہلکار ہمارے ہیروہیں۔ سپیکر نے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔