ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی

بدھ 25 اپریل 2018 00:30

کوئٹہ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔تمام ترقیاتی اسکیمات عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہیں ان کی بروقت تکمیل سے جہاں عوام کے مشکلات میں کمی ہوگی وہیں انہیں سہولیات بھی مل سکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ عبداللہ کے دورے کے موقع پر مختلف ترقیاتی اسکیمات اور لیویز لائن میں ضلعی آفسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سالانہ کشیر رقم ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کرتی ہے تاکہ لوگوں کی میعار زندگی کو بہتر اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے علاوہ ان منصوبوں کی پائیداری کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی وقتاًفوقتاًمانٹرنگ سے تکمیل اور میعار برقرار رہنے کے علاوہ لوگوں کے بھی ترقیاتی منصوبے کے بارے میں خدشات دور ہونگے۔ انہو ں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ اور اولیت دینا ضروری ہے انہوں نے کہاکہ مقررہ وقت میں منصوبو ںکی تکمیل سے لوگوں کو سہولیات ملنے کے لئے علاقہ میں ترقی کی رفتار بھی تیز ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ ضلع میں امن و امان کی بہتر ی کے لئے دیگر اداروں کے حوالے لیویز کی کارکردگی اہم ہے اس سلسلے میں لیویز فورس کی استعداد اکار بڑھانے ،گاڑیوں اور جدید اسلحہ کی فراہمی کے علاوہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے جدید طرز پر تربیت کے لئے اقدمات کئے جارہے ہیں ۔ان اقدمات سے امن امان کی صورت حال میں مزید بہتری آنے کے علاوہ جرائم کے روک تھام میں بھی مد د ملے گی۔