پاکستان ائیر فورس نے تاریخی قدم اٹھا لیا، پہلی مرتبہ مقامی سطح پر جنگی طیارہ تیار کرنے کا کام شروع کر دیا

مقامی طور پر تیار کئیے جانے والے طیارے کا نام فیوچر جنریشن ہو گا ،5 سال بعد ملکی فضاوں کی حفاظت کے لیے موجود ہو گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 1 مئی 2018 20:37

پاکستان ائیر فورس نے تاریخی قدم اٹھا لیا، پہلی مرتبہ مقامی سطح پر جنگی ..
کامرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مئی 2018ء ) :پاکستان ائیر فورس نے تاریخی قدم اٹھا لیا، پہلی مرتبہ مقامی سطح پر جنگی طیارہ تیار کرنے کا کام شروع کر دیا۔ مقامی طور پر تیار کئیے جانے والے طیارے کا نام فیوچر جنریشن ہو گا ،5 سال بعد ملکی فضاوں کی حفاظت کے لیے موجود ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیر فورس نے تاریخی قدم اٹھا لیا، پہلی مرتبہ مقامی سطح پر جنگی طیارہ تیار کرنے کا کام شروع کر دیا۔

ایوی ایشن سٹی کامرہ میں فیوچر جنریشن لڑاکا طیارے پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی طور پر تیار کیا جانے والا یہ طیارہ ایف 16 اور ایف 17 کا مساوی ہو گا۔جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس یہ طیارہ دشمن کے ریڈار کی پہنچ سے بھی دور ہوگا،میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طیارے پر دن رات کام کیا جا رہا ہے اور 5 سال بعد ملکی فضاوں کی حفاظت کے لیے موجود ہو گا۔مقامی طور پر تیار کئیے جانے والے طیارے کا نام فیوچر جنریشن ہے جسے بعد میں کسی شخصیت کے نام سے منسوب کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ ہمارا دشمن بھارت 30 سال پہلے اپنے طیارے بنانے کا اعلان کر دیا تھا لیکن ابھی تک وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :