محکمہ جنگلات ، جنگلی حیا ت وماہی پروری میں جدیددور کے مطابق تبدیلیاں لانے کیلئے 3کمیٹیاںتشکیل

چیف کنزرو یٹر فاریسٹ سنٹرل زون، جنگلات ، ڈائریکٹر جنرل فشریز ماہی پروری کی کمیٹی کے کنوینرمقرر

بدھ 16 مئی 2018 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) محکمہ جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پرور ی کی عصر حاضر کے تقاضوں کومدنظررکھتے ہوئے تشکیل نو کیلئے 3 سبکمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ہیں ،چیف کنزرویٹر فاریسٹ سنٹرل زون جنگلات ، ڈائریکٹر جنرل ماہی پروری اورڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرزمحکمہ جنگلی حیات کی سب کمیٹی کے کنوینر ہونگے ۔

اس امر کا فیصلہ ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب خالدعیاض خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں چیف کنزرو یٹر فاریسٹ سنٹرل زون اعجازحسین شیرازی ، ڈائریکٹر جنرل فشریز ڈاکٹرسکندر ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرزمحمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مدثر حسن کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف نے کہا کہ تینوں محکموں کے زیر اہتمام ہونیوالی ورکشاپس میں متعلقہ محکموں کی تشکیل نو کے حوالے سے ورکنگ گروپس کی پیش کی گئی تجاویز کے مالی ، انتظامی طور پر قابل عمل ہونے بارے از سرنو جائزہ لیکر ایک جامع رپورٹ تیارکی جائے تاکہ ان تجاویز پر عملدرآمد کیلئے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے منظوری لی جاسکے ۔ انہوںنے کہا کہ تجاویز کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات کاخیال رکھاجائے کہ یہ قانونی اورانتظامی امور کے متصادم نہیں ہونی چاہئیں۔

خالد عیاض خان نے کمیٹی کے کنوینرزکو ہدایت کی کہ وہ اپنی تجاویز2ہفتے میں پیش کریں ۔محکمہ جنگلات کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے ممبران میں چیف کنزرویٹر پلاننگ ، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ، چیف کنزرویٹرسدرن زون ملتان اورچیف کنزرویٹرناردرن زون راولپنڈی شامل ہیں ، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ایڈمن ، ڈپٹی ڈائریکٹرفشریز پی اینڈ ڈی، سینئر اکانومسٹ فشریز ڈیپارٹمنٹ ماہی پروری کی کمیٹی کے ممبرز ہونگے ، محکمہ وائلڈلائف کیلئے تشکیل دی جانیوالی کمیٹی کے اراکین میں ڈپٹی ڈائریکٹر لاہورریجن ، ڈائریکٹر لاہورچڑیاگھراور اسسٹنٹ ڈائریکٹروائلڈلائف پلاننگ ہیڈ آفس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :