امریکہ نے اسرائیل مخالف قراردادویٹوکرکے نفرت اور تعصب کامظاہرہ کیاہے‘میاں مقصود احمد
مسلم دشمن قوتیں اسلام اور مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتی ہیں‘امیر جماعت اسلامی پنجاب کی لاہور میں عوامی وفود سے گفتگو
بدھ 16 مئی 2018 20:34
(جاری ہے)
ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم سے لے کر صدارت کاحلف اٹھانے اور عالمی معاملات پر امریکی پالیسیاںترتیب دینے تک ہرمرحلے پر اسلام اور مسلمانوں سے نفرت اور تعصب کامظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ اس ساری صورتحال پر عالمی برادری کو اعتماد میں لے۔دنیا کو تیسری صلیبی جنگ کی طرف لے جایاجارہاہے۔دنیا بھر میں دہشتگردی کو سب سے زیادہ سپورٹ کرنے والا امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں۔ اگر امریکہ،اسرائیل اور بھارت پُرتشددکارروائیوں کاسلسلہ چھوڑ کر پُرامن ہوجائیں تو پوری دنیا امن وآشتی کاگہوارہ بن جائے گی۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کئی بار فلسطینیوں کے لیے ایک الگ ریاست کے حق میں قراردادیں منظورکرچکی ہے جبکہ اسرائیل نے کسی کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹرکی کھلم کھلاخلاف ورزی کی اورمسلسل کرتاچلاآرہاہے۔عالمی برادری نے اپنامثبت کرداراداکرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحدہوکر اقدام نہ اٹھایا تو اسے اپنے مذموم عزائم کو آگے بڑھانے کی شہ ملے گی۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ مسلم دشمن قوتیں اسلام اورمسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتی ہیں۔ او آئی سی اور عرب لیگ کو اس حوالے سے حقیقی معنوں میں مظلوم مسلمانوں کے حق میں بولناچاہئے اور اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کوخاک میں ملانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں ۔اب وقت آگیاہے کہ اتحادامت کامظاہرہ کرتے ہوئے کفار کی تمام سازشوں کوناکام بنایاجائے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.