Live Updates

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ٹیکس ریٹرنز کی تمام تفصیلات بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 16 مئی 2018 20:34

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ٹیکس ریٹرنز کی تمام تفصیلات بحال کرنے کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ٹیکس ریٹرنز کی تمام تفصیلات بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس کے بعد حکومت نے الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ سے ٹیکس تفصیلات ہٹا دی تھیں۔ الیکشن کمیشن ویب سائٹ ہر تمام امیدواروںکے کاغذات نامزدگی کے ساتھ ساتھ انکے سالانہ ٹیکس ریٹر نز ویب سائٹ پر بحال کی جائیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کا عمل صاف شفاف بنانے اور معلومات تک رسائی قوم کے بنیادی قانونی حق کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات