Live Updates

رمضان المبارک کی آمد آمد، بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے

کل سے بینکوں کے اوقات کار 8 بجے صبح سے 2:15 دوپہر تک ہوں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 16 مئی 2018 20:51

رمضان المبارک کی آمد آمد، بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد آمد، بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے کل سے بینکوں کے اوقات کار 8 بجے صبح سے 2 بج کر 15 منٹ دوپہر تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز بینک 8 بجے کھلیں گے اور 1بجے بند ہوا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں رمضان المبارک کی آمد کے باعث بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔

کل سے بینکوں کے اوقات کار 8 بجے صبح سے 2:15 دوپہر تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز بینک 8 بجے کھلیں گے اور 1بجے بند ہوا کریں گے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پبلک ڈیلنگ کے اوقات عام دنوں میں 8 بجے سے 1:45 تک جبکہ جمعے کے روز 8 بجے سے 12:30تک ہوں گے جبکہ پنجاب میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار 8 بجے سے 2بجے تک ہوں گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آزاد جموں وکشمیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کا تعین کردیا ہے ۔

رمضان المبار ک کے دوران ہفتہ میں پانچ دن کام کے والے دفاتر میں سموار تا جمعرات دفتری اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر دو بجے جبکہ جمعہ کے دن صبح 8 بجے سے دن ایک بجے اوقات کار ہونگے ۔اس طرح ہفتہ میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دن ایک بجے جبکہ جمعہ کو صبح 8بجے سے دن12 بجے اوقات کار ہونگے۔اسی طرح رمضان المبارک کے لیے لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے اوقاتِ کار تبدیل کردئیے گئے ہیں، ہفتہ سے جمعرات تک لاہور ایوان کے اوقاتِ کار بغیر کسی وقفہ کے صبح 9:00بجے تا سہ پہر3:00بجے تک جبکہ بروز جمعة المبارک اوقاتِ کار صبح 9:00 بجے سے دوپہر12:00بجے تک ہونگے۔

یاد رہے کہ آج پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ کل بروز 17مئی رکھا جائے گا ۔پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں بھی رمضان المبارک کا آغاز کل سے ہو گا۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات