وزیر داخلہ کی کرنل سہیل کے گھر آمد ،ْ لواحقین سے اظہار تعزیت ،ْ شہید کی قبر بھی گئے ،ْ فاتحہ خوانی

ہماری سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں ،ْقوم کو شہداء پر فخر ہے ،ْاحسن اقبال شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،ْ پاکستان سے نفرت کا خاتمہ اولیں ترجیح ہے ،ْ گفتگو

اتوار 20 مئی 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کرنل سہیل عابد شہید کے گھر پہنچے اور لواحقینن سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ اتوار کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبالنکرنل سہیل عابد شہید کے گھر پہنچے اور لواحقینن سے اظہار تعزیت اور انکے صبر جمیل کیلئے دعا کی اس موقع پر وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری بھی ساتھ تھے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہا کہ کرنلنسہیل قوم کے بہادر سپوت تھے جنہوں نے ملک و قوم کی حفاظتن کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ،ْقوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں ،ْوزیر داخلہ نے کہاکہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوںنے کہاکہ پاکستان سے نفرت کا خاتمہ اولیں ترجیح ہے۔ وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال قبرستان بھی گئے اور کرنل سہیل شہید کی قبرپر فاتحہ بھی پڑھی۔