شہبازشریف نے اورنج لائن میٹروٹرین چلا کر ایک اور وعدے کی تکمیل کردی، سیدسلمان حیدرشاہ

چودھری نثارعلی خان کہیں نہیں جا رہے اور نہ ہی پارٹی تبدیل کررہے ہیں، مسلم لیگی رہنما

اتوار 20 مئی 2018 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنماء سیدسلمان حیدرشاہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور خاص طورپر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے لاہو رمیںمیٹروبس کے بعد میٹروٹرین چلا کر ایک اور وعدے کی تکمیل کردی اور ثابت کردیاکہ لگن سچی ہو اور من میں کچھ کرگزرنے کی تمنا ہوتو جتنی بھی رکاوٹیں پیش آئیں کامیابی ہمیشہ قدم چومتی ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک عزیز ایک عرصے کی تگ و دوکے بعد قائد میاں نوازشریف اور صدر میاں شہبازشریف کی قیادت میں تیزی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کررہا ہے،مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جتنے میگاپروجیکٹ اس دور میں مکمل کئے کسی دور حکومت نے ملک میں نہیں کرائے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مستقبل روشن ہے مخالفین کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے پورے پاکستان میں حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما سیدسلمان حیدرشاہ نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کہیں نہیں جا رہے اور نہ ہی پارٹی تبدیل کررہے ہیں،چودھری نثارعلی خان پاکستان مسلم لیگ(ن) کاقیمتی سرمایہ ہیں اورپارٹی کی جان ہیں اور پارٹی کی جا ن رہیں گے،چودھری نثار علی خان1985ء سے لے کر آج تک پارٹی قیادت کے ساتھ والہانہ لگائوں کا شاندار ریکارڑ رکھتے ہیں ، اُن کا مضبوط اور اصولی سیاسی موقف پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیاسی مخالفین کو ایک آنکھ نہیں بھاتا،سیاسی مخالفین کو چودھری نثارعلی خان کی جانب سے جارحانہ اور منفی رویہ نہ اپنانے پر سخت مایوسی ہوئی ہیمسلم لیگ ن کے رہنماء سیدسلمان حیدرشاہ کہا ہے کہ ہمارے قائد کا نعرہ "ووٹ کو عزت دو گھر گھر تک پہنچ چکا ہے اوربلکہ ان کے ووٹ سے انتخابی نتائج پر مثبت اثر ات مرتب ہو تے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی مشکل حالات سے دوچار ہے اور ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن پاکستان کی باشعور عوام اس کھیل سے نہ صرف بخوبی واقف ہے بلکہ آئندہ انتخابات میں ایسے عناصرکو شکست فاش سے دوچار کرے گی۔انہوںنے کہا کہ میاں نوازشریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے جس کی بنیاد یں پاکستانی عوام کی خدمت،آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت پر استوار ہیں، قائد میاںنوازشریف جیسے رہنما اپنی جماعت اور اپنی عوام کی رہنمائی کیلئے کسی روایتی عہدے اور منصب کے مرہون منت نہیں ہوتے،نواز شریف عوام کے دلوں میں گھر کیے ہوئے ہے اور جس کو کسی قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے دلوں سے نکالا نہیں جا سکتا