نگران وزیر اعظم کا معاملہ ، خورشید شاہ نے نام وزیر اعظم کو دے دئے
پیپلز پارٹی کی جانب سے ذکا اشرف اور جلیل عباس کے نام تجویز
سمیرا فقیرحسین پیر 21 مئی 2018 14:03
(جاری ہے)
میڈیا ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے عہدے کے لیے تجویز کردہ نام آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے فائنل کیے۔
دوسری جانب حکومت ختم ہونے میں کچھ ہی دن باقی ہیں اور تاحال حکومت نگران وزیر اعظم کا نام فائنل نہیں کر سکی۔ حکومت کی جانب سے نام فائنل نہ ہونے پر سیاسی جماعتوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا تھا کہ نگران وزیراعظم کے لیے قائدایوان اور قائدحزب اختلاف میں حتمی ملاقات منگل کوہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خدا کرے کہ اتفاق رائے سے نگران وزیراعظم کا انتخاب ہو۔ ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر سردارایاز صادق کا کہناتھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو معاملہ ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا ،قومی معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں تو بہتر ہیں ، انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ فیصلہ الیکشن کمیشن کوہی کرنا پڑے گا،نگران وزیراعظم کاانتخاب مل کرنہیں کرسکتے توقومی فیصلے کیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حالات اس نہج تک پہنچانے میں سیاستدان بھی شریک ہیں، حکومتی فیصلہ ووٹوں سے ہونا ہے،ایاز صادق نے کہا کہ انتخابات جمہوری مستقبل کے حوالے سے اہم ہیں ،غیریقینی صورتحال سے نجات آزادانہ اورشفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے،ان کا کہناتھاکہ انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پھرسوالات اٹھیں گے،پاکستان کسی قسم کے تناوکا متحمل نہیں ہوسکتا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.