بلوچستان فینسنگ ایسوسی ایشن صوبے میں فینسنگ کھیل کے فروغ کے لئے بھر پور اقدامات کررہی ہے ، محمد قاسم

پیر 21 مئی 2018 22:56

کوئٹہ۔21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) بلوچستان فینسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد قاسم نے کہا ہے کہ ایسو سی ایشن صوبے میں فینسنگ کے فروغ کے لئے اور نوجوان نسل کو اس کھیل کی جانب راغب کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کررہی ہے ۔ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے انہیں بہترین کھیل کا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ فینسنگ کا کھیل بلوچستان میں نیا ہے اور ایسو سی ایشن اپنی مدد آ پ کے تحت اس کھیل کے فروغ اور ترویج کے لئے کام کررہی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ایسو سی ایشن کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ روز سندھ بلوچستان گڈ ویل فینسنگ سیریز 2018 میں بلوچستان کی ٹیم کے دو کھلاڑیوں نے دوگولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کئے جوکہ صوبے کیلئے ایک اعزاز ہے ۔ انہوںنے حکومت بلوچستان سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کھیل کے فروغ اور ترقی کے لئے بھر پور اقدامات اور بھر پور سرپرستی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :