Live Updates

ْعمران 100دن نہیں 1825دنوں کا حساب دے ، اس نے 2013 میں جو منشور دیا اس پر عمل ہی نہیں کیا

ترقی کا سفر ٹی20 نہیں ٹیسٹ میچ ہے ، دہشتگردی کا خاتمہ ترقی کے سفر کیلئے ضروری ہے، دہشتگردوں اور دہشت گرد رویوں کو ختم کرنا ہے ،وفاقی وزیر احسن اقبال

پیر 21 مئی 2018 23:15

ْعمران 100دن نہیں 1825دنوں کا حساب دے ، اس نے 2013 میں جو منشور دیا اس پر عمل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران 100دن نہیں 1825دنوں کا حساب دے ، عمران خان نے 2013 میں جو منشور دیا اس پر عمل ہی نہیں کیا ،عمران خان کو تو پنجاب کی نقل بھی نہیں مارنے آتی، نفرتوں کے بیج کو ختم کرنا ہوگا تب ہی ملک ترقی کرے گا، سی پیک خوشحالی لائے گا، سی پیک کے خصوصی اقتصادی زون پر صوبوں سے مکمل مشاورت کی گئی ہے، اب تک 30 ارب ڈالر کے سی پیک منصوبوں پر کام جاری ہے،گوادر ماسٹر پلان اگلے چار مہینے میںمکمل ہو جائے گا،نفرت کے رویے ختم کرنے ہیں۔

پیر کو ان خیالات کا اظہارانہوںنے سی پیک کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سی پیک پر اس حکومت کی یہ آخری کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس تھا ، کراچی سے پشاور تک ریلوے کے منصوبے کیلئے سستا قرضہ ملے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بزدل نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی ، اللہ نے چاہا تو احسن اقبال سی پیک مکمل کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ چائنا ایڈ کا نیا ادارہ بن چکا جو رعایتی قرضوں اور گرانٹ کو دیکھے گا ،ہم نے سی پیک منصوبون کی پیش رفت کا جائزہ لیا ، صوبون کو سی پیک منصوبوں کے ہائی ویز منصوبوں کی فزیبلٹی ستمبر تک مکمل کرنے کا کہا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد مین خصوصی اقتصادی زون کو نئے ایئر پورٹ کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا ۔ حکومت سندھ اور ریلوے منسٹری کو کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور ایم ایل ون منصوبوں کیلئے تنازعات چار ہفتے کے اندر ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سی پیک کی ذمہ داری دی ، سی پیک کا سفر ہماری حکومت اور میرے لئے یاد گا ر ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایم ایل ون کراچی سے پشاور تک ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ہے، سی پیک کے خلاف بہت شازشیں کی گئی اور اب بھی کی جار ہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک بزدل نے میرے جسم میں بھی گولی داغی جو ہمیشہ جسم میں رہے گی ، مجھے گولی لگی تو محسوس ہوا کہ اللہ نے سی پیک مکمل کرنے کیلئے دوبارہ موقعہ دیا ۔

وفاقی وزیر ے کہا کہ تمام وزرائے اعلی نے سی پیک کی مکمل سپورٹ کی ، ہم نے سی پیک کا سفر جاری رکھنا ہے، ہمیں ایشن ٹائیگر بننا ہے، اقتصادی ترقی کے سفر کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے، میں امید کرتا ہوں کہ قوم کا ووٹ اقتصادی ترقی کیلئے ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کو کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کو شروع کر نے کیلئے درکار جلد مکمل کریں ، گوادر کی آبادی آئندہ بیس سال میں بڑھے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر ٹی20 نہیں ٹیسٹ میچ ہے ، دہشتگردی کا خاتمہ ترقی کے سفر کیلئے ضروری ہے ، دہشتگردوں اور دہشت گرد رویوں کو ختم کرنا ہے ، نفرت کا بیانیہ ختم کرنا ہے تاکہ دہشتگردی کو ختم کیا جائے ، نومبر میں چین میں نمائش کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چین کی منتقل ہونے والی صنعتوں کو عالمی معیار کے مطابق مراعات دیں گے ،چین کے ساتھ زرعی اور اجناس کی تجارت میں مشکالات کے خاتمے کیلئے دس دن میں روڈ میپ بنایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں لوگوں کا ووٹ اقتصادی کامیابی کیلئے ہو گا ، ستر سال ہم جیو پولیٹیکل گیمز کا حصہ رہے، ہم نے جیو اکنامکس کو ملک کا حصہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سو دن کا لولی پوپ مت دیں ،قوم کو بتائیں خیبر پختونخواہ کے عوام کو کیا دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ بعد الیکشن ہو رہے ہیں، پاکستانی عوام ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی پارٹی کو ووٹ دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات