اسلام آباد پولیس کا انقلابی اقدام ،پولیس کے ہنگامی یونٹ کو اپ گریڈ کر دیا گیا

ہنگامی یونٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے یونٹ کو ہیوی بائکس اور جدید گاڑیوں سے لیس کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 مئی 2018 22:42

اسلام آباد پولیس کا انقلابی اقدام ،پولیس کے ہنگامی یونٹ کو اپ گریڈ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018ء) :اسلام آباد پولیس کا انقلابی اقدام ،پولیس کے ہنگامی یونٹ کو اپ گریڈ کر دیا گیا۔ ہنگامی یونٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے یونٹ کو ہیوی بائکس اور جدید گاڑیوں سے لیس کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس روز بروز اپنے انتظامی اور ہنگامی یونٹس کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے ، اس مقصد کے لیے نہ صرف نئے اسٹاف کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں بلکہ پہلے سے موجود ہنگامی اور امدادی یونٹس کو بہتر بنانے کا کام بھی کیا جارہا ہے۔

حال ہی میں وفاقی دارلحکومت کی پولیس نے شہر اقتدار کو مزید محفوظ بنانے کے لیے انقلابی قدم اٹھایا ہے۔اسلام آباد پولیس کے امدادی یونٹ 15-Rکو ہیوی بائکس اور جدید گاڑیوں سے لیس کر دیا گیا۔
جدید ترین گاڑیوں میں سمارٹ کاریں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان سمارٹ کاروں کو خصوصی طور پر اسلام آباد کے سیف سٹی پراجیکٹ میں کام کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

ان کاروں میں خصوصی طور پر کیمرے اور سر وئلینس سسٹم نصب کیا گیا ہے جس کے ذریعے کاریں سیف سٹی مراکز کے ستاھ رابطے میں رہیں گی۔ان کاروں اور ہیوی بائکس کا اضافہ نہ صرف امدادی یونٹ 15-R کی کارکردگی میں بہتری لائے گا بلکہ اس یونٹ کو کم سے کم وقت میں رد عمل دینے کے قابل بھی بنائے گا۔شہریوں کو اپنے ارد گرد ہونے والے جرائم کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کو آگاہ کرنے کے لیے پولیس کی جدید ایپ بھی موجود ہے۔

اس حوالے سے شہریوں نے اس اضافے کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ اضافہ اسلام آباد پولیس کی روایتی کارکردگی کو بڑھائے گا بلکہ پولیس کو جدید تقاضوں سے بھی ہم آہنگ کرے گا۔مید ظاہر کی ہے کہ یہ اضافہ اسلام آباد پولیس کی روایتی کارکردگی کو بڑھائے گا بلکہ پولیس کو جدید تقاضوں سے بھی ہم آہنگ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :