عامر لیاقت کی پی ٹی آئی سے وابستگی بھی خطرے میں پڑ گئی
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو عامر لیاقت کے بیانات سے پریشانی،متنازعہ بیانات سے ووٹ بینک متاثر ہونے کا خطرہ
سید فاخر عباس ہفتہ 26 مئی 2018 20:28
(جاری ہے)
سینئیر قائدین کو خدشہ ہے کہ عامر لیاقت کے متنازعہ بیانات سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے اور انکے فرقہ وارانہ طرز عمل سے ووٹ بینک بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
عمران خان شوکت اسپتال کی فنڈریزنگ کیلئےجلدکراچی کادورہ کریں گے جس میں وہ عامرلیاقت کےمستقبل کافیصلہ کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پیمرا نے بھی لائیو ٹی وی شوکے دوران عامر لیاقت کے متانزعہ بیانات کی وجہ سے عامر لیاقت کی میزبانی میں چلنے والے پروگرامز پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔گزشتہ روز پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حالات حاضرہ کے تحت ٹی وی شوز کی سختی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور اس مانیٹرنگ کے دوران یہ بات مشاہدہ کی گئی ہے کہ عامر لیاقت بول ٹی وی پر ایک رمضان نشریات کر رہے ہیں جس کے ایک حصے عالم کے بول میں 24مئی کو ایک بات مشاہدہ کی گئی ہے کہ عامر لیاقت نے بھارتی شہر گجرات سے ایک کالر کی کال وصول کی جس میں اس کالر نے حضرت علیؑ کی خلافت کے حوالے سے سوال کیا اور پروگرام کے اس حصے کو لائیو نشر کیا گیا ۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں عامر لیاقت نے بھارتی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے حوالے سے غیر ضروری معاملہ پر بھی بحث کی ۔جس کا مقصد صرف اور صرف ریٹنگ کا حصول تھا۔اس کے علاوہ پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں پیمرا نے نجی ٹی وی کو ہدایت کی ہے کہ وہ عامر لیاقت کی میزبانی میں چلنے والے پروگرام رمضان میں بول اور ایسا نہیں چلے گا کو براڈکاسٹ یا ری براڈکاسٹ نہ کرے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.