Live Updates

زرداری نے جیل چوری کی وجہ سے کاٹی وہ کوئی نیلسن مینڈیلہ نہیں،حاجی زاہد اللہ خان

اتوار 27 مئی 2018 21:21

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) پی ٹی آئی کے حلقہ 87کے لئے ٹکٹ کے مضبوط اُمیدوار حاجی زاہد اللہ خان نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف جیسے بین الا قوامی چور سے ملک کی سلامتی اور عوامی فلاح کی توقع رکھنا محض خوش فہمی ہے ،زرداری نے جیل چوری کی وجہ سے کاٹی وہ کوئی نیلسن مینڈیلہ نہیں ،اسی طرح نواز شریف نے ملک کے سلامتی کا اپنے انٹرویو کے ذریعے دائو پر لگا دیا ہے ،ان سب کا علاج کرپشن سے پاک اور محب وطن لیڈر شپ ہے اور وہ صرف اور صرف پی ٹی آئی کے قائد عمران خان اور جے یو ائی س کے مولانا سمیع الحق ہیں جو نہ ڈرنے والے ہیں اور نہ جھکنے والے ہیں۔

وہ حلقہ میں مختلف شمولیتی اور افطاری تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔ جس میں ضلعی سنیئر نائب صدر انور خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ یہ سب لوگ چورملے ہوئے ہیں، بنوں اور خصوصا حلقہ پی کی87 میں پی ٹی آئی کے علاوہ اور کوئی سیاسی قوت کا دعویٰ اگر کرتا ہے تو وہ خوش فہمی میں مبتلا ہے عوام جانتے ہیں کہ مستقبل کس پارٹی کا ہے یہی وجہ ہے کہ دیہات در دیہات لوگ ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں پی ٹی آئی کے ساتھ شامل ہونیوالے پیسوں کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کو ایک مضبوط اور کرپشن سے پاک پاکستان بنانے کے لئے شامل ہو رہے ہیں کیونکہ لوگ کرپٹ لوگوں سے تنگ آگئے ہیں اور مزید ان لوگوں سے چھٹکار ہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی نے کچھ دیا نہیں بلکہ اس کو ہمیشہ لوگوں نے لوٹا ہے اور یہاں کی دولت بیرون ملک منتقل کی ہے پی ٹی آئی پاکستانی دولت واپس پاکستان لانا چاہتی ہے اور اسی طرح مقامی سطح جن لوگوں نے عوام کی فنڈز اپنے لئے استعمال کئے ان کا کڑا احتساب کرنا چاہتے ہیں ہم مقامی لوگوں میں سے ہیں کوئی خلائی مخلوق نہیں اور عوام ہی کی خدمت ہمارا منشور ہے اور عوام کی بغیر کسی عہدے کہ عہدوں رکھنے والوں سے زیادہ خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات