افتخار چوہدری نظام کیلئے ناسور ہیں ‘ان کے کردار سے سب واقف ہیں‘ فواد چوہدری
افتخار چودھر ی نے بیٹے کو ایجنٹ مقرر کیاہو اہے ‘ارسلان افتخار کا مقدمہ نیب کوحوالے کیا گیا کارروائی نہ ہوئی‘دونوں باپ بیٹے نے اربوں روپے کمائے ‘افتخار چودھری خود جج بن کر بیٹے کا مقدمہ سننے بیٹھ گئے تھے‘افتخار چودھری کا (ن) لیگ سے 2013میں معاہدہ ہوا‘نواز شریف نے افتخار چودھری کو صدر بنانے کا وعدہ کیا پھر مکر گئے ‘اب افتخار چودھری کو عمران خان کے خلاف بولنے کیلئے سامنے لایا گیا ہے ‘ترجمان تحریک انصاف کی میڈیا سے بات چیت
پیر 18 جون 2018 15:30
(جاری ہے)
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ا فتخار چودھر ی نے اپنے بیٹے کو اپنا ایجنٹ مقرر کیاہو اہے ،ارسلان افتخار کا مقدمہ نیب کوحوالے کیا گیا لیکن کارروائی نہ ہوئی،دونوں باپ بیٹے نے اربوں روپے کمائے اور بعد میںافتخار چودھری خود جج بن کر اپنے بیٹے کا مقدمہ سننے بیٹھ گئے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افتخار چودھری کا ن لیگ کے ساتھ 2013میں معاہدہ ہوا،پہلے ن لیگ کے خلاف بولے بعد میں چپ ہو گئے،نواز شریف نے افتخار چودھری کو صدر بنانے کا وعدہ کیا پھر مکر گئے لیکن اب افتخار چودھری کو عمران خان کے خلاف بولنے کے لئے سامنے لایا گیا اور وہ دوبارہ عمران خان کے خلاف رائیونڈ کا کام کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایڈن ہاوسنگ سو سائٹی میں عوام کے اربوں روپے لوٹ لئے گئے، افتخار چودھری ملک کے نظام کے لئے ایک ناسور ہیں۔نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں جاری مقدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اللہ بیگم کلثوم نواز کو صحت دے ،شریف خاندا ن سے ہمارا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں،نواز شریف اور ان کے وکلا تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں،نواز شریف قومی مجرم ہیں انصاف ہوتا دکھائی دینا چاہئے لیکن ان کی تاخیر کی وجہ سے شریف فیملی کو مقدمات میں سزا نہیں ہو پا رہی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.