جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں ن لیگ سعودی عرب کے عہدے داروں کاایک اہم اجلاس

اجلاس کی صدارت سردار اقبال یوسف نے کی جبکہ نظامت کے فرائض راجہ شمروز نے ادا کیے مزکری عہدیداروں کے علاوہ یوتھ کے عہدے دار بھی موجود تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جون 2018 13:01

جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں ن لیگ سعودی عرب کے عہدے داروں کاایک اہم اجلاس
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ،سعودیہ) گذشتہ روز جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں ن لیگ سعودی عرب کے عہدے داروں کاایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت سردار اقبال یوسف نے کی جبکہ نظامت کے فرائض راجہ شمروز نے ادا کیے مزکری عہدیداروں کے علاوہ یوتھ کے عہدے دار بھی موجود تھے اجلاس کااغاز تلاوت کلام سے کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرداراقبال یوسف نے کہا کہ مرکز کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کی وجہ سے پورے گلف اور یورپ میں کارکنوں کے اندر بے چینی پائی جاتی ہے اس نوٹیفکیشن کو کنیسل کروانے تک میں جنگ لڑوں گا یہ میرا حق ہے اور مرکز کو اس نوٹیفکیشن کو کنیسل کرنا ہوگا ایک جمہوری پروسیس ہے مرکز جمہوری پروسیس کروا کر جس مرضی کو صدر بنا دے ہمیں کوئی اعترض نہیں نوٹیفکیشن کو کنسل کرکے کارکنوں کی تشویش کو ختم کیا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شمروز نے کہا کہ ہم سردار اقبال یوسف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں کیونکہ سردار اقبال یوسف نے ہمیشہ جماعت کی خاطر کام کیا سعودی عرب میں کارکنوں کو ایک پلٹ فارم پر اکھٹا کیا ان کی جماعت کے لیے بے پناں خدمات ہیں اور سازشی عناصر کو واضح بتا دینا چاہتا ہوں کے اپ ہر گز کامیاب نہیں ہوں گے اجلاس سے ملک تعظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیصلے جماعت کے لیے نقصان دے ہیں مرکز کو ہر صورت میں نوٹیفکیشن کنیسل کرنا ہوگا اجلاس سے چیئرمین یوتھ ونگ گلف راجہ محبوب طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو نعرہ چل رہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو میں یہ کہتا ہوں کہ کارکنوں کو عزت دو کارکنوں کی تزیل نہ کی جائے پوری یوتھ سردار اقبال یوسف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے سابقہ یوتھ کی باڈی تحلیل کی گی تھی وہ مرکز کے کہنے پر تحلیل ہوئی تھی مرکز نے نوٹس جاری کیا تھا اور نئی باڈی بھی سب کی مشاورت کے آزادکشمیر یوتھ کے صدرملک حنیف نے بنائی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اصف نے کہا کہ میں یہ جنگ لڑوں گا اور صدر جماعت کو یہ نوٹیفکیشن کنیسل کرنا ہوگا ہم اس نوٹیفکیشن کے خلاف نہیں بلکہ اس نظام اور پالیسی کے خلاف ہیں جو بھی چاہے جائے اور اپنا نوٹیفکیشن جاری کروا کر آجائے یہ نہیں ہو سکتا ،اجلاس سے سید نذیز گردیزی،راجہ خوشحال،راجہ بنارس،راجہ اقبال،محمد عاشق،راجہ عرفان راہی،ملک فیصل ،بنارس راجہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے اس طرح کے فیصلے کارکنوں کے لیے بے شرم ہیں کہ ایک منتخب صدر کی موجودگی میں نیا نوٹیفکیشن جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اجلاس کے اخر میں بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا کی گی اورمعروف کشمیری صحافی شحاعت بخاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کی مغفرت کے لیے بھی دعا کی گی۔