سر دار ایاز صادق کااین اے 129 کے ریٹرننگ افسر کی تبدیلی کا مطالبہ ،ْ

قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگادیا چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں ریٹرننگ افسر غلام مرتضیٰ اپل کے خلاف شکایات درج کرائی گئیں

جمعہ 22 جون 2018 13:23

سر دار ایاز صادق کااین اے 129 کے ریٹرننگ افسر کی تبدیلی کا مطالبہ ،ْ
لاہور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حلقہ این اے 129 کے ریٹرننگ افسر کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگادیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا گیا ہے جس میں لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ریٹرننگ افسر غلام مرتضیٰ اپل کے خلاف شکایات درج کرائی گئی ہیں۔

سردار ایاز صادق نے خط میں کہا کہ ریٹرننگ افسر مکمل طور پر جانبدار ہیں اور سیاسی مخالف علیم خان کو سپورٹ کررہے ہیں، مجھے ذاتی طور پر کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے بلایا گیا جب کہ علیم خان کو استثنیٰ دے دیا گیا، پھر ہمارے احتجاج پر علیم خان کو 19 جون کو بلایا گیا۔خط میں کہا گیا کہ علیم خان کے پیش ہونے پر ریٹرننگ افسر نیک ہا کہ آپ کیوں آئی آپ جائیں اپنی مہم چلائیں، علیم خان کو کہا گیا کہ آپ کے کاغذات منظور ہو چکے ہیں ،ْ مجھ سے انتہائی توہین آمیز سوالات کیے گئے جن کا کاغذات کی جانچ پڑتال سے کوئی تعلق نہیں تھا، میرے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات اور ترقیاتی کام کے بارے میں غیر ضروری سوالات کیے گئے۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے ریٹرننگ افسر غلام مرتضیٰ اپل کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ریٹرننگ افسر برقرار رہے تو یہ قبل ازانتخابات دھاندلی ہوگی اور ہم اس ریٹرننگ افسر کی طرف سے اعلان کردہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔