رحیم یار خان میں رنگ میں بھنگ ڈالنے پر دلہن نے مخبر کی پٹائی کر دی

مخبر نے دلہن کی کم عمری اور بوڑے سے شادی کی غلط اطلاع دی تھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جون 2018 13:49

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2018ء) : پاکستان میں جہاں کم عمری میں شادی اور جرگے کے فیصلوں پر کم سن بچیوں کو ونی کرنے کا رواج عام ہے وہیں ان فرسودہ رسم و رواج کو ختم کرنے کے لیے پولیس بھی متحرک ہے لیکن حال ہی میں رحیم یار خان میں پولیس نے مخبر کی غلط اطلاع پر کارروائی کر دی ، پولیس کو غلط اطلاع دینے پر دلہن نے ہی مخبر کی پٹائی کر ڈالی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان میں منعقد کی جانے والی ایک شادی میں رنگ میں بھنگ تب ڈلا جب پولیس مخبر کے ہمراہ اس شادی میں پہنچی اور دلہا ، دلہن سمیت تمام باراتیوں کو پولیس اسٹیشن لے آئی۔ مخبر نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اس شادی میں ایک کم عمر لڑکی کی شادی ایک بوڑھے شخص کے ساتھ کی جا رہی ہے جس پر پولیس نے کارروائی کی اور دلہا دلہن سمیت تمام باراتیوں کو رحیم یار خان کے تھانہ صدر پولیس اسٹیشن لے آئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ پولیس اسٹیشن لانے پر معلوم ہوا کہ مخبر نے کم سن بچی کی بوڑھے شخص سے شادی کجی غلط خبر دی جس پر دلہن نے ایس ایچ او کے کمرے میں ہی مخبر کو پکڑا اور خوب پٹائی کر ڈالی۔ دلہن کے ساتھ ساتھ باراتیوں نے بھی مخبر کو غلط اطلاع دینے پر خوب پیٹا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہمیں مخبر نے اطلاع کی تھی کہ کم سن بچی کی شادی بڑی عمر کے شخص کے ساتھ کی جا رہی ہے جس پر ہم نے فوری کارروائی کا فیصلہ کیا اور مدینہ کالونی میں جاری شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا۔

لیکن بعد ازاں تفتیش میں معلوم ہوا کہ مخبر نے ہمیں غلط اطلاع دی تھی۔دلہن کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تو دلہن نے بتایا کہ میں بالغ ہوں اور شادی کے قابل ہوں جبکہ دلہا بھی عمر میں زیادہ بڑا نہیں ہے۔ مخبر کی اطلاع غلط ہونے پر علاقہ مجسٹریٹ نے دلہا، دلہن اور اہل خانہ کو چھوڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :