تحریک انصاف کے احتجاجی کارکن ڈٹ گئے
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کارکنان کاپانچویں روز بھی دھرنہ جاری ہے
مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 جون 2018 13:50
(جاری ہے)
احتجاج کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کر دیا گیا، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے، یہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکندر بوسن کو پارٹی ٹکٹ الاٹ کرنا پارٹی کے کارکنان کو منظور نہیں ہے۔یاد رہے دو روز قبل عمران خان نے احتجاجی کارکنان سے خطاب کیا تھا اور کہا تھا کہ یں اپنے بورڈ کے ساتھ بیٹھ کے انصاف اور دیانتداری سے جو فیصلہ کروں گا چاہے جتنی بھی پبلک آ جائے وہ میں تبدیل نہیں کروں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ پچاس لوگ ہیں اگر دس ہزار لوگ بھی آ جائیں تو میں اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔ آپ لوگ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں۔ اور اگر آج میں نے آپ لوگوں کی بات مان لی تو کل پچاس لوگ اور اکھٹے ہو جائیں گے،اس لیے میں وہی فیصلہ کروں گا جو پارلیمانی بوڑد میں فیصلہ ہو گا۔اس موقع پر پارٹی کارکنان کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ نے ہمیں سکھایا ہے کہ ان حکمرانوں کو بے نقاب کر نا ہے اور اب آپ انہی کو ٹکٹیں دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی اس بار ٹکٹوں کی تقسیم میں اپنے نظریاتی کارکنان سے زیادہ منتخب امیدواروں کو اہمیت دے رہی ہے۔ جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تحریک انصاف کی طرف سے ملک کے طول و عرض سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی امیدواروں اور ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس مرحلے پر بڑے بڑے سیاسی لیڈروں کے سیاسی جانشینوں اور بیٹوں کو بھی نوازا گیا۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ بہت سے نئے آنیوالوں کو بھی نظریاتی کارکنان پر ترجیح دی گئیمزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.