چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاپتا افراد کیلئے اتوار کو بھی عدالت لگا لی ، چیف جسٹس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاپتا افراد کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کا حکم دے دیا
سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، لاپتا افراد کے اہلخانہ نے شکایات کے انبار لگا دیئے آپ لوگوں نے عدالت کا تقدس پامال کیا، میرا کہنا بھی آپ لوگ نہیں مانے اور شور شرابا کرتے رہے، آپ کی جگہ کوئی مرد ہوتا تو جیل بھیج دیتا، چیف جسٹس
اتوار 24 جون 2018 18:20
(جاری ہے)
متاثرہ اہلخانہ نے بتایا کہ ہمارے پیاروں کو طویل عرصہ سے غائب کردیا گیا۔
لاشیں بھی نہیں مل رہیں۔ اہلخانہ کے رویئے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا اور نشست سے اٹھ کر چلے گئے۔ تھوڑی دیر وقفہ کے بعد چیف جسٹس کی دوبارہ کمرہ عدالت میں آئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ لوگوں نے عدالت کا تقدس پامال کیا۔ میرا کہنا بھی آپ لوگ نہیں مانے اور شور شرابا کرتے رہے۔ آپ کی جگہ کوئی مرد ہوتا تو جیل بھیج دیتا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگوں نے کمرہ عدالت میں ڈائس پر گھونسے مارے، ڈائس پر ہاتھ مارنے والی خاتون نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ میں رات دو بجے آپ لوگوں کیلئے نکلا مگر آپ لوگوں نے توہین عدالت کی۔ آپ لوگوں نے پولیس اہلکار پر ہاتھ کیسے اٹھایا چیف جسٹس نے تمام درخواستوں پر کارروائی کا ہدایت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاپتا افراد کے لئے خصوصی سیل قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.