چوہدری عبدالغفور کا مسلم لیگ (ن) سے باضابطہ لاتعلقی کااعلان

جمہوریت میں ادارے مضبوط ہوتے ہیں لیکن شریف خاندان ادارے کمزور ہوئے ہیں ‘ہم نے قربانیاں دیں لیکن ماروی میمن، دانیال عزیز اور طلال چودھری جیسے لوگ جو مشرف کیساتھ تھے، انہیں وزیر بنایا گیا،جتنی عمر باقی ہے پاکستان اور اداروں کے ساتھ ہوں، عوام ملک کے اداروں کو کمزور نہیں ہونے دے گی‘سابق صوبائی کی پریس کانفرنس

اتوار 24 جون 2018 18:50

چوہدری عبدالغفور کا مسلم لیگ (ن) سے باضابطہ لاتعلقی کااعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری عبدالغفور نے مسلم لیگ (ن) سے باضابطہ لاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ( ن) لیگی قیادت نے اداروں سے ظلم کیا انہیں برباد کیا، تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے شخص نے اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی کی اور عالمی سطح پر ملک کو بدنام کیا،جمہوریت میں ادارے مضبوط ہوتے ہیں لیکن شریف خاندان ادارے کمزور ہوئے ہیں،میں کبھی ایسی لیڈر شپ کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا جو قومی اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کرے۔

ان خیالا ت کااظہارسابق صوبائی وزیر عبدالغفور میو نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ میں ٹکٹوں کی خریدو فروخت ہو رہی ہے۔لینڈ مافیا ،کرپٹ افراد کو ٹکٹ دیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کا تین مرتبہ وزیر اعظم بننے والا پاکستان کے قومی اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے ،ایسے انقلاب آئے گا ۔انہوںنے کہاکہ تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے شخص نے اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی کی اور عالمی سطح پر ملک کو بدنام کیا ۔

جمہوریت میں ادارے مضبوط ہوتے ہیں لیکن شریف خاندان ادارے کمزور ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شریف خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد مشرف سے ملتا تھا، سب جانتے ہیں مشرف دور کے سامنے ڈٹ کر کون کھڑا رہا، ن لیگ قیادت نے انکار کیا تو میں بتائوں گا مشرف سے جاکر کون ملتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ ہولڈر کرپٹ لوگوں کی حقیقت عوام کو بتائوں گا۔ا نہوںنے کہاکہ مشرف دور میں کوئی مائی کا لعل باہر نکلنے کو تیار نہیں تھا، ہم نے قربانیاں دیں لیکن ماروی میمن، دانیال عزیز اور طلال چودھری جیسے لوگ جو مشرف کیساتھ تھے، انہیں وزیر بنایا گیا۔

انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کو غلط فیصلوں سے روکا تھا۔چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ ن لیگ چھوڑ کر کسی جماعت میں نہیں جائوں گا، جتنی عمر باقی ہے پاکستان اور اداروں کے ساتھ ہوں، عوام ملک کے اداروں کو کمزور نہیں ہونے دے گی۔سابق صوبائی وزیر کے مطابق زعیم قادری نے کہا لاہور کسی کے باپ کی ملکیت نہیں ہے، میں کہتا ہوں پاکستان سوائے عوام کے کسی کی ملکیت نہیں ہے، ن لیگ کی قیادت اسمبلی میں کرپٹ، لینڈ مافیا کو لے کر جاتی ہے، میں نے کسی حلقے کے ٹکٹ کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے، ن لیگ قیادت سے پوچھنا چاہتا ہوں ٹکٹیں کتنے میں بکیں، لیگی قیادت کے لیے پیسہ ٹکٹوں کی تقسیم پر حاوی ہے۔قیادت بتائے ٹکٹ لینے کے لیے قبضہ مافیا ہونا معیار ہے تو ایسی سوچ پر لعنت ہے۔