Live Updates

شیخوپورہ ،ْ پی ٹی آئی کے رہنما رانا اعجاز حسین نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیار کرلی

اتوار 24 جون 2018 18:50

شیخوپورہ ،ْ پی ٹی آئی کے رہنما رانا اعجاز حسین نے ساتھیوں سمیت مسلم ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پی ٹی آئی کے رہنما سابق چیئر مین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا اعجاز حسین نے گزشتہ روز اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیار کرلی ۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان رانا اعجاز حسین نے مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے ہمراہ پرہجوم پریس کا نفرنس میں کیا اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے نامزد امیدوار این اے 119رانا افضال حسین ، نامزد امیدوار پی پی 136چودھری مشتاق احمد گجر اور یگر بھی موجود تھے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے رانا اعجاز حسین کی مسلم لیگ(ن)میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہو ئے کہا کہ ان کی شمولیت سے مسلم لیگ(ن) اور زیادہ مضبوط ہو ئی ہے مجھے خوشی ہے کہ ہمارے دیرینہ ساتھی اپنی جماعت اور گھر میں واپس لو ٹ آئے ہیں سابق چیئر مین ضلع کونسل رانا اعجاز حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا فیصلہ اپنے ساتھیوں سے با ہمی مشاورت سے کیا ہم محمد نواز شریف ، محمد شہباز شریف اور فخر شیخوپورہ رانا تنویر حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور مسلم لیگ(ن)کی کامیابی کے لئے اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات