نوکوٹ میں ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین پر مشتعل افراد کا قاتلانہ حملہ ، چیئرمین زخمی

اتوار 24 جون 2018 19:30

نوکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) نوکوٹ میں ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین پر مشتعل افراد نے قاتلانہ حملہ کیا۔

(جاری ہے)

حملے میں چیئرمین زخمی اور بیچ بچاؤ کرتے ہوئے ایم کیو ایم جنرل کونسلر کو بھی تیز دھار بگدے سے شدید زخمی کردیا پولیس نے چیئرمین کی مدعیت میں مقدمہ میں دونامزد ملزمان سمیت چار نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کرلیا جبکہ دو ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق اتوار کی درمیانی شپ چیئرمین نوکوٹ بابوسہیل قائم خانی لیبر کونسلر حنیف کمہار اور واٹر سپلائی انچار ج جان محمد عرف جانو کھوسو شہر میں پانی کی سپلائی کے بعد نوکوٹ بس اسٹاپ پر نومی کی ہوٹل پر کھانا کھانے پہنچے تو واحد علی کالونی کے مکین جاوید نوہڑی نے چیئرمین کو کالونی میں پانی کی سپلائی نہ آنے پر طش میں آکر تلخ کلامی اور برئے نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی کچھ دیر بعد جاوید نوھڑی چھ مشتعل افراد کے ہمراہ آکر ہوٹل پر بیٹھے چیئرمین اور دیگرافراد پر تیز دھار بگدوں بوتلوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا اور چیئرمین کو زخمی کردیا جبکہ ہوٹل پر قریب ہی بیٹھے ایم کیو ایم کے جنرل کونسلر ریحان رضا قائم خانی اور دیگر نے چیئرمین کو حملے میں بچانے کی کوشش کی اس دوران عبدالمجیدنوہڑی نے جنرل کونسلر کو سر میں تیز دھار بگدے سے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے جبکہ چیئرمین اور ریحان رضاقائم خانی کو زخمی حالت میں سرکاری اسپتال نوکوٹ مین طبی امداد کے لئے داخل کیا دوسری جانب پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چیئرمین بابوسہیل قائم خانی کی مدعیت میں نوکوٹ تھانے میں زیر دفعہ 147.148.149.337A1F.504کے تحت دونامزد عبدالمجید نوہری اور جاوید نوہڑی اور چار نامعلوم افراد پر مقدمہ کردیا جبکہ چیئرمین اور کونسلر کو قاتلانہ حملے میں زخمی کرنے والے مرکزی ملزمان عبدالمجید اور جاوید نوہڑی کو گرفتار کرلیا گیایہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کو بچانے کے لئے سیاسی رہنماؤں نے بھی مداخلت بھی شروع کردی ہے اور آپس میں تصفیہ کے لئے بھی کوششیں تیز کردیں ہیں کیونکہ سیاسی رہنماؤں نے ہمدردیاں حاصل کرکے عام انتخابات میں ووٹ حاصل کئے جائے ۔

۔