نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے، یہ وقت تنقید کرنے کا نہیں ، پیر اسد اللہ جان

اتوار 24 جون 2018 19:30

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے میمبر اور سندھ کے صوبائی رہنما پیر اسداللہ سرہندی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت وفاق کی صف اول کی جماعت ہے اور اس میں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ بانی پاکستان کی پارٹی ہوتے ہوئے عوام کے درینہ مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر ر ہی ہے، یہ بات انہوں نے مسلم لیگ سیکریٹریٹ آفیس ٹنڈو محمد خان میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، پیر اسداللہ سرہندی نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے اور اب ان پر مخالفین بے جا تنقید کر رہے ہیں، یہ وقت ان پر تنقید کرنے کا نہیں ہے، کیونکہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت انتہائی نازک ہے، اور وہ لندن کے ہاسپٹل میں زیر اعلاج ہے، ان کو دعا کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف پارٹی کو احسن طریقے سے چلا رہے ہیں، اور ہمارے امیدوار چاروں صوبوں میں الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کھڑے ہوئے ہیں، اور مخالفین کو شکست دے کر ایک بار پھر اقتدار حاصل کریں گے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے مسائل روز بہ روز بڑھتے جا رہے ہیں، یہ حکمرانوں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا ہے، سندھ میں مہنگائی ، بیروزگاری اور دیگر مسائل بڑھے ہوئے ہیں جن کو اقتدار میں آنے کے بعد ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، اس موقع پر ضلع صدر پیر معصوم جان سرہندی، اختر پٹھان، اصغر مغل، اسرار احمد عرف اشو، اور دیگر بھی موجود تھے۔