پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 30 جنوری کو ہوں گے، سیکریٹری الیکشن کمیشن، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان 13 دسمبر کو کیا جائے گا تاہم
پیر 30 نومبر -1 00:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر۔2013ء)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کر جاری کردیا جس کے مطابق صوبے میں پولنگ 30 جنوری کو ہوگی۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پولنگ 30 جنوری جب کہ سرکاری نتائج کا اعلان 2 فروری کو ہو گا، سندھ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان 13 دسمبر کو کیا جائے گا تاہم وہاں انتخابات سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 18 جنوری کو ہی ہوں گے، سندھ حکومت اگرانتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہے تو اسے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا کیونکہ یہ الیکشن کمیشن کا احتیار نہیں ہے صرف عدالت ہی صوبائی حکومت کو انتخابات کی نئی تاریخ دے سکتی ہےدوسری جانب بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.