عابد شیر علی ذہنی مریض ہے جو قوم کو گمراہ کر رہاہے،سراج الحق ،حکومت اگر اس کا علاج نہیں کر سکتی تو خیبر پختون خواہ حکومت کی طرف مفت علاج کی پیش کش قبول کرلے،تقریب سے خطاب

پیر 13 جنوری 2014 07:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13 جنوری ۔2014ء) عابد شیر علی ذہنی مریض ہے جو قوم کو گمراہ کر رہاہے،حکومت اگر اس کا علاج نہیں کر سکتی تو خیبر پختون خواہ حکومت کی طرف مفت علاج کی پیش کش قبول کرلے،فوری طور پر اس کو برطرف کر کے کسی عقل مند شخص کو اس اہم وزار ت پر فائز کیا جائے‘ ان خیلات کا اظہار سنیئر صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ اورجماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 75لاسز ملین جبکہ خیبر پختون خواہ کے48 ملین ہیں،خیبر پختون خواہ 18ملین یونٹ پیدا کرکے 8ملین یونٹ استعمال کرتا اور ہمیں ہی بجلی بند کر نے کی دھمکی دی جارہی ہے۔

عابد شیر علی کے اپنے بیانات کے زریعے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، وفاق کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے،ہم کب تک شہداء کی قبروں پر پھول چڑھاتے رہیں گے،اعتزاز حسن جیسے بچے کب تک قربانیاں دیتے رہیں گے، پرویز مشرف کی پالیسیوں کا تسلسل ختم نہ ہوا تو دہشت گردی نہیں رکے گی۔

(جاری ہے)

مشرف کو ملک سے باہر جانے دیا گیا تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔

سراج الحق نے کہا عابد شیر علی جیسے لوگوں کی حرکات کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہو کر بنگلہ دیش بنا،وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی بڑھانے کی بجائے ختم کرے،نواز شریف اپنے اندر چھپے ہوئے دشمنوں پر نظر رکھیں اور بڑے بھائی کا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ حکومت نے وفاق کو کھربوں روپے کے منصوبے بنا کر دیئے ہیں،صوبے میں بیس ایسے مقامات ہیں جہاں سے پیدا ہونے والی بجلی سے تین سال میں ملک میں انر جی بحران ختم ہو سکتا ہے،صوبے میں گیس کے ذخائر ایران سے بھی زیادہ ہیں جن پر وفاقی حکومت سرمایہ کاری کر کے موجودہ بحرانی کفیت سے نکل سکتی ہے مگر الٹا ہمارے عوام کودھمکیاں دی جارہی ہیں اور ان کے اندر احساس محرومی پیدا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عابد شیر نئے محاذ کھول کر صوبے کے غٰور عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے۔ خیبر پختون خواہ کے عوام دہشت گردی کی اس نام نہاد جنگ میں چالیس ہزار افراد کی قربانی دے چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافت اور زبان کو خطرہ میں ڈالا جارہا ہے،نوجوان نسل کے ذہنوں سے اصل ہیروز نکال کر بھاری اور مغربی ہیروز کو ڈالا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ امت کو ایک دفعہ پھر میدان کربلا کا سامنا ہے،ایک طرف یزیدی قوتیں ہیں جس کی قیادت امریکہ کررہا ہے اور پاکستان پر گزشتہ66سال سے قابض حکمران اس کے مہروں کا کردار ادا کر رہے ہیں،ہم قوم کو قافلہ حسینی میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :