کراچی کے حالات اتنے خراب نہیں جتنے ظاہر کئے جاتے ہیں،قائم علی شاہ ، آپریشن کے بعد کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، کراچی کے حالات خراب کرنے میں کچھ سیاسی پارٹیاں اور کچھ اوپر سے آئے ہوئے لوگ شامل ہیں، میڈیاسے گفتگو

اتوار 26 جنوری 2014 08:46

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اتنے خراب نہیں جتنے ظاہر کئے جاتے ہیں آپریشن کے بعد کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے کراچی کے حالات خراب کرنے میں کچھ سیاسی پارٹیاں اور کچھ اوپر سے آئے ہوئے لوگ شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں حالات اتنے حالات خراب نہیں ابھی دو تین دن میں کلنگ زیادہ ہوگئی ہیں ، اس سلسلے کو روکا گیا ہے ، حالات خراب ہونے کی وجوہات پر بھی نظر ہے ، جرائم کو روکنے کے لئے زیادہ موثر انداز میں کاروائی کی جائے گی ، دہشتگردی کے حوالے پوچھے گئے سوال پر انکا کہنا تھا کہ پالیسی دینا وفاقی حکومت کا کام ہے، مذاکرات ہویا کوئی دوسرا فیصلہ ہم ان کے ساتھ ہیں ، وزیر اعلی نے کہا کہ ہم ضرور چاہتے ہیں کہ مردم شماری ہو ، مگر مردم شماری میں ٹائم زیادہ لگے گا تو ہم چاہتے ہیں کہ پہلے بلدیاتی انتخابات ہوجائیں ، تاہم بلدیاتی انتخابات کے لئے ہم تیار ہیں الیکشن کمیشن اور عدالت جو فیصلہ کرے ہمیں منطور ہوگا،بگٹی مہاجرین کے حوالے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بلوچستان حکومت کا ہے ، ہم نے وزیر اعلی بلوچستان سے بات کی ہے وہ اپنی کوشش کررہے ہیں ، بجلی کے منصوبے اور خاص کر تھرکول کے منصوبے پر مرکزی اور صوبائی حکومت کا ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہونا اچھی بات ہے ، اندرون سندھ میں اسٹریٹ کرائم ضرور بڑھا ہے ، لیکن اس کو کنٹرول کررہے ہیں ، ڈی آئی جی کو یاد دلایا ہے کہ انہیں کارکردگی دکھا نا ہے ورنہ کوئی وجہ نہیں کہ کسی کو رکھا جائے ، اس موقع پر سید خورشید شاہ نے ڈیرہ موڑ پر موجود بگٹی مہاجرین کے حوالے سے کہا کہ اپنے صوبے اور گھروں میں جانے نہیں دینا غیر آئینی ہے ، ہر پاکستانی کا حق ہے کہ وہ جہاں رہنا چاہئے وہاں رہے ، وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر میں نے ان سے ملاقات کی اور انہیں جو سہولیات دے سکتے تھے دی ہیں۔