بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین فرد بن گئے ، بل گیٹس کی دولت اور اثاثوں کی مالیت 76 ارب ڈالر ہوگئی جو گذشتہ سال 67 ارب ڈالر تھی، روا ں سال کی فہرست میں 20 امیر ترین افراد میں وہی لوگ شامل ہو سکے جن کے اثاثے 31 ارب ڈالر یا اس سے زائد ہیں،امریکہ کے بعد سب سے زیادہ کل 468 ارب پتی یورپ کے جبکہ ایشیا کے کل 444 ارب فہرست میں شا مل

بدھ 5 مارچ 2014 07:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء) ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی امریکہ کے بل گیٹس نے ایک مرتبہ پھر دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔انہیں یہ مقام مالیاتی جریدے فوربز کی دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں دیا گیا ہے۔فوربز کے اندازوں کے مطابق اس سال بل گیٹس کی دولت اور اثاثوں کی مالیت 76 ارب ڈالر ہوگئی ہے جو کہ گذشتہ سال 67 ارب ڈالر تھی۔

امریکی جریدے کے مطابق گزشتہ 20 برسوں میں 15 برس گیٹس دنیا کے سب سے امیر آدمی بنے ہیں۔اس سال انھوں نے میکسیکو کے ٹیلی کام سیکٹر کے صنعت کار کارلوس سلم کی جگہ لی ہے جو اس فہرست میں اب دوسرے نمبر پر ہیں۔فوربز کے مطابق اس وقت دنیا میں 1645 ارب پتی ہیں جو کہ خود ایک ریکارڈ ہے اور اس سال کی فہرست میں 20 امیر ترین افراد میں وہی لوگ شامل ہو سکے ہیں جن کے اثاثے 31 ارب ڈالر یا اس سے زیادہ ہیں جبکہ گزشتہ سال اس کے لیے 23 ارب ڈالر کے اثاثے کافی تھے۔

(جاری ہے)

2014کے ارب پتی افراد کی فہرست میں ٹیکنالوجی کی دنیا سے وابستہ افراد کی تعداد زیادہ ہے اور سب سے زیادہ دولت کمانے کے معاملے میں سب سے آگے فیس بک کے بانی مارک زیربرگ رہے جن کے اثاثوں کی مالیت گزشتہ سال سے تقریباً دوگنی ہو کر 28 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔فیس بک کے چیف ایگزیکیٹو افسر شیرل سینڈبرگ بھی اس فہرست میں پہلی بار شامل ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ کے بانی جین یام اور برائن اییٹن کا نام بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہے۔ وہ دونوں بالترتیب 202 ویں اور 551 ویں مقام پر ہیں۔ان کے ارب پتی بننے میں کلیدی کردار اس سودے کا ہے جس کے تحت فیس بک نے حال ہی میں واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالر میں خریدا ہے۔اس فہرست میں سب سے زیادہ ارب پتی امریکہ کے ہیں اور کل 492 امریکی ارب پتیوں کو اس فہرست میں جگہ ملی ہے.امریکہ کے بعد سب سے زیادہ کل 468 ارب پتی یورپ کے ہیں جبکہ ایشیا کے کل 444 ارب پتیوں کو اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔

فوربز کی اس فہرست میں 50 امیر ترین افراد میں واحد بھارتی مکیش امبانی ہیں جو 18 ارب 60 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ اس فہرست میں 40 ویں مقام پر ہیں۔دنیا کے دس امیر ترین افراد میں بل گیٹس کے اثا ثے 76 ارب ڈالر اور کاروبارمائیکروسافٹ، سافٹ ویئر ہے۔کارلوس سلم کے اثا ثے72 ارب ڈالر اور کاروبارامریکہ موول، مواصلات ہے ۔امانسیو اورٹیگا کے اثا ثے64 ارب ڈالر اور کاروبار زارا، فیشن ہے،وارن بفے کے اثا ثے58 ارب 20 کروڑ ڈالر کا وبا ربرک شائر ہیداوے، سرمایہ کاری ہے ۔

لیری ایلیسن کے اثا ثے48 ارب ڈالر کا رو باراوریکل، سافٹ ویئر ہے۔چارلس کوش/ڈیوڈ کوش کے اثا ثے40 ارب/40 ارب ڈالر کوش انڈسٹریز، متفرق ہے ۔شیلڈن ایڈلسن کے اثا ثے 38 ارب لاس ویگاس سینڈز، جوا خانے ہیں ۔کرسٹی والٹن کے اثا ثے36 ارب 70 کروڑ ڈالر وال مارٹ، سپر سٹور ہے۔جم والٹن کے اثا ثے34 ارب 70 کروڑ ڈالر وال مارٹ، سپر سٹور ہے ۔للیئن بیٹن کورٹ کے اثا ثے34 ارب 50 کروڑ ڈالر لوریئل، میک اپ ہے ۔