مظاہرے ختم ہونے پر ایمرجنسی اٹھائی جا سکتی ہے، تھائی حکام

بدھ 5 مارچ 2014 08:00

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء)تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سْوراپونگ توویچک چائیکول نے کہا ہے کہ حکومت مخالف مظاہروں کے مکمل خاتمے پر بنکاک میں نافذ ایمرجنسی اٹھائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے منگل کو خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مظاہروں میں کمی کے باوجود پرتشدد کارروائیوں میں اضافے کا خطرہ موجود ہے۔ تھائی لینڈ میں وزیر اعظم یِنگ لک شناواترا کے خلاف مظاہرے جاری ہے۔ مظاہرین گزشتہ پانچ ماہ سے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔