حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے تیل وگیس کی تلاش کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لارہی ہے، نواز شریف

بدھ 5 مارچ 2014 07:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سرمایاکار دوست پالیسیوں کے ذریعے تیل وگیس کی تلاش کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لارہی ہے اور تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تیل وگیس کمپنیوں کیلئے برابر کی فضاء مہیا کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو تیل و گیس کمپنی مول کے ایگزیکٹو نائب صدر الیگزینڈرڈوڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا وسیع وغریض ساحل سمندر کے اطراف اور دور علاقہ ایسا ہے جہاں 35فیصد کے قریب تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش کا کام جاری ہے،حکومت ملک میں سرمایاکار دوست پالیسیوں کے ذریعے تیل وگیس کی تلاش کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لارہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تیل وگیس کمپنیوں کیلئے برابر کی فضاء مہیا کرنے پر یقین رکھتی ہے اور انہیں ان کی سرمایہ کاری کو تحفظ کا یقین دلاتی ہے،وزیراعظم نے مول کے پیشہ وارانہ امور اور تجربات کو سراہا جو کہ پاکستان کے پٹرولیم وگیس شعبے کی ترقی کیلئے گزشتہ 15سالوں سے خطے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مول کی انتظامیہ کمپنی کے احسن طریقے سے چلنے والے آپریشنز میں ان کا کردار قابل تعریف ہے،تاہم انہیں پاکستان میں تیل وگیس کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کے مواقعوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے،وزیراعظم نے آزادانہ طور پر یا پاکستان کی سرکاری کمپنیوں مثال کے طور پر تیل وگیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کے اشتراک سے نئے بلاکس حاصل کرنے کے لئے کمپنی کی حوصلہ افزائی کی،اس موقع پر مول کے ایگزیکٹو نائب صدر نے حکومت کی موجودہ اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان میں توانائی کے شعبے کیلئے اس کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :